وارداتوں میں ملوث د وخواتین سمیت 6ملزم گرفتار
شاہد ،رفاقت سے 6موٹر سائیکلز ، ایاز ،دانش اور خواتین سے موبائلز برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)وارداتوں میں ملوث د وخواتین سمیت 6ملزم گرفتارکرلئے گئے ۔غازی آباد پولیس نے سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے 46 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 2 رکنی شاہد موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ شاہد اور رفاقت کو گرفتار کر کے 6 موٹر سایکلیں، موبائل، ماسٹر چابیاں، 2 پستول اور گولیاں برآمد کرلیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں نے غیر قانونی پارکنگ اور گلی محلوں میں بغیر لاک کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے جبکہ ان سے برآمدہ موٹر سائیکلیں مقدمات میں مطلوب تھیں۔ لاری اڈا پولیس نے کارروائی میں کال سننے میں مصروف لوگوں سے موبائل چھین کر فرار ہونیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم ایاز اور دانش کو گرفتار کر کے 6 موبائل، نقد ی اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ویمن ریس کورس پولیس نے خاتون کا قیمتی موبائل چوری کرکے فرار ہونیوالی دو خواتین ملزمائوں کو جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکرلیااور برآمد ہونیوالامدعیہ کے سپرد کر دیا ۔