بینائی سے زیادہ دانائی دکھائیں، مشکلات حل :حسن مرتضیٰ
لاہور(سپیشل رپورٹر )پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے بانی پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ آپکو بینائی سے زیادہ دانائی کی ضرورت ہے دانائی پر دکھائیں۔۔
،آپکی مشکلات حل ہوجائینگی،ٹانگ کی تکلیف کو رینجرز نے ٹھیک کیا تھا اسی طرح صدرزرداری کی تقریر سے بینائی واپس آ رہی ہے ، پورا یقین ہے کہ یہ بہت جلد 6/6 ہو جائیگی۔وہ پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں عائشہ نوازودیگر کیساتھ پریس کانفرنس کر رہے تھے ۔ انہوں نے تحریک انصاف کو متنبہ کیا کہ پیپلز پارٹی اب برداشت نہیں کریگی، ہم وہ تمام سکینڈلز ڈسکس کرینگے جو سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔، تحریک انصاف نے چنددو دنوں سے طوفان بدتمیزی شروع کیا ہوا ہے ،سوشل میڈیا پر صدر زرداری کی بات کامناسب جواب نہیں دیا جا رہا۔