59ہزار 872حقداران کو رمضان راشن کارڈز تقسیم

59ہزار 872حقداران کو رمضان راشن کارڈز تقسیم

10رمضان تک ہر حقدار کی دہلیز پر ایکٹیویٹڈ کارڈ فراہم کردیا جائیگا:کمشنر

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )کمشنر مریم خان نے کہا ہے کہ لاہور ڈویژن میں 3لاکھ 29ہزار 962 حقداروں کو رمضان راشن کارڈز تقسیم کیے جارہے ہیں جبکہ ابتک 59 ہزار 872 حقداران کو کارڈز وصول کرا دیئے گئے ہیں،راشن کارڈ میں حقدار کیلئے 10ہزار ہیں ،کوئی کٹوتی نہیں، 10رمضان تک ہر حقدار کی دہلیز پر ایکٹیویٹڈ کارڈ فراہم کردیا جائیگا،کارڈ تقسیم کیلئے 24کیمپ بھی بنائے گئے ہیں، پوری ڈویژن میں ضلعی سطح پر رمضان بازاروں کیلئے انتظامات مکمل ہیں۔کمشنر کی زیر صدارت رمضان بازار، نگہبان راشن کارڈز، رمضان دسترخوان اور پرائس کنٹرول بارے ڈویژنل اجلاس ہوا۔ رمضان بازار انتظامات، آن دی گو بازار، کارڈز تقسیم، دسترخوان، سیل پوائنٹس و دیگر اہداف کا جائزہ لیا گیا۔ لاہور ڈویژن کے چاروں ڈپٹی کمشنرز نے انتظامات پر بریفنگ دی ۔

 میں بتایا پرائس کنٹرول کیلئے 24گھنٹے میں 7472انسپکشنز کی گئیں،اوورچارجنگ، ناجائز منافع خوری پر 1لاکھ 76ہزار جرمانہ ، 6 ایف آئی آر درج اور 10 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ کمشنر نے کہا لاہورڈویژن میں 31رمضان سہولت بازار قائم جبکہ شہر میں 23سمیت ڈویژن میں 49رمضان دسترخوان کے انتظامات مکمل ہوچکے ہیں، پرائس کنٹرول کیلئے مجسٹریٹس اور پیرا فورس کو متحرک کردیا گیا ہے ، گرانفروشی پر سخت ایکشن ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں