سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ نے ای شیٹ سسٹم متعارف کرا دیا
ایگزامینرز گھر بیٹھے آن لائن پیپر مارکنگ کرینگے ،نتائج میں شفافیت بڑھے گی
لاہور(خبر نگار)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے ای شیٹ سسٹم متعارف کرا دیا،نہم و دہم کمپیوٹر سائنس کی جوابی کاپیاں سکین کرکے آن لائن چیک ہوں گی۔ایگزامینرز گھر بیٹھے آن لائن پیپر مارکنگ کر سکیں گے ۔امیدوار ای شیٹ پر دیئے گئے سوال نمبر کے مطابق جواب تحریر کریں گے ۔جوابی کاپیوں کی مکمل طور پر ڈیجیٹل مارکنگ کی جائے گی۔ایک ایگزامینر صرف ایک سوال چیک کرنے کا مجاز ہوگا۔پانچ سوالات، پانچ مختلف ایگزامینرز چیک کریں گے ۔ سیکرٹری لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ ای شیٹ سے مارکنگ سسٹم میں نمایاں بہتری آئے گی۔آن لائن مارکنگ سے نتائج میں شفافیت بڑھے گی۔نئے نظام سے ری چیکنگ سے متعلق شکایات میں کمی ہوگی ۔