ناردرن سرکل،دومقامات پر 95 لاکھ کی بجلی چوری پکڑ ی گئی
میٹر ریڈر سمیت دو اہلکار معطل ،انکوائری شروع، ڈی ٹیکشن بل چارج
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )لیسکو ناردرن سرکل میں دو مختلف مقامات پر بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی گئی ،بجلی چوری سے لیسکو کو 95 لاکھ روپے نقصان ہوا۔جیاموسیٰ سب ڈویژن کے علاقہ بارہ دری روڈ میں چیکنگ کے دوران فیکٹری سے بجلی چوری پکڑی گئی 7 کلو واٹ ڈسپلے واش میڑ پر 57 کلو واٹ لوڈ چلایا جا رہا تھا، ابتدائی طور پر میٹر ریڈر سمیت دو اہلکاروں کو معطل کر کے انکوائری شروع کر دی گئی۔
بجلی چوری سے پتھر کٹائی کی بھاری مشینری چلائی جارہی تھی ۔ ساندہ سب ڈویژن کی حدود میں 25 کلو واٹ ٹرانسفارمر سے بجلی چوری کی جارہی تھی ۔ ٹرانسفارمر سے سوئمنگ پول سمیت مختلف گھروں اور دکانوں کو سپلائی دی جارہی تھی ۔ لیسکو نے موقع سے ٹرانسفارمرز ، میٹرز اور غیر قانونی کیبل کو اتار کر تحویل میں لے لیا۔ دونوں کارروائیوں میں بجلی چوروں سے 95 لاکھ کے ڈی ٹیکشن بل چارج کر لئے گئے ۔