وزیر تعلیم کا سکولوں میں سہولیات جائزہ
لاہور(خبرنگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے مختلف سکولوں میں سہولیات ،تعمیراتی و توسیعی امور کا جائزہ لیا۔
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شادمان میں آئی ٹی ٹیچر نہ ہونے کی شکایت پر فوری نوٹس لیکر سی ای او ایجوکیشن کوٹیچر دستیابی یقینی بنانے ،گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مزنگ میں واش رومز کی صفائی نہ ہونے، صاف پانی کی عدم دستیابی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے پرنسپل کو 3 دن میں مسئلہ حل کرنے اور فلٹریشن پلانٹ کی صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر تعلیم نے بچوں کیساتھ کرکٹ بھی کھیلی، طلباکی ڈیمانڈ پر ذاتی جیب سے سپورٹس کٹ لیکر دی۔