میٹرک امتحان،1ماہ باقی ،تعلیمی بورڈزمستقل چیئرمین سے محروم

میٹرک امتحان،1ماہ باقی ،تعلیمی بورڈزمستقل چیئرمین سے محروم

لاہور(عاطف پرویز سے )میٹرک امتحانات کے آغاز میں ایک ماہ باقی مگر پنجاب کے تعلیمی بورڈز تاحال مستقل چیئرمین سے محروم ہیں۔

 لاہور سمیت پنجاب کے کسی بھی بورڈ میں مستقل چیئرمین تعینات نہ ہو سکا ۔محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے دو ماہ قبل چیئرمین اور دیگر اہم عہدوں پر بھرتیوں کیلئے درخواستیں طلب کی تھیں۔چیئرمین اور سیکرٹری بورڈز کیلئے درخواستوں کی سکروٹنی مکمل ہو چکی ہے تاہم تاحال انٹرویوز کا آغاز نہیں کیا جا سکا۔27مارچ سے میٹرک  امتحانات شروع ہو رہے ہیں۔ تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقل افسروں کی عدم تعیناتی سے امتحانی انتظامات متاثر ہونے کا خدشہ ہے،فوری تعینات کیے جائیں۔تعلیمی ماہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامی خلا کو فوری طور پر پُر کیا جائے۔ تاکہ امتحانی عمل شفاف اور مؤثر انداز میں مکمل ہو سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں