پنجاب بھر کے ہسپتالوں کے وینٹیلیٹر زکی تفصیلات طلب

پنجاب بھر کے ہسپتالوں کے  وینٹیلیٹر زکی تفصیلات طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں خسرہ سے ہونے والی ہلاکتوں کے کیس کی سماعت ،عدالت نے پنجاب بھر کے ہسپتالوں کے وینٹیلیٹر زکی تفصیلات طلب کرلیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اویس خالد نے سماعت کی، جوڈیشل ایکٹوازیم پینل کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دئیے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ماضی میں خسرے ، ڈینگی سے سینکڑوں اموات ہوئیں، عدالت نے قرار دیاکہ بتایا جائے ہسپتال میں کتنے وینٹیلیٹرز موجود ہیں۔دوران سماعت عدالت میں ڈی جی موذی امراض پنجاب نے ابتدائی رپورٹ عدالت پیش کی، عدالت نے کیس کی سماعت 27فروری تک ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں