5فوڈ پوائنٹس کو ڈیڑھ لاکھ جرمانہ
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈی جی آپریشنز نبیل ریاض کا ٹیموں کے ہمراہ لاہور کے مختلف علاقوں میں آپریشن،41معروف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران 5 پوائنٹس کو1لاکھ 52ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔
ناقص انتظامات پر معروف بریانی ریسٹورنٹ، چائنیز فوڈ چین کو بھی جرمانہ کیا گیا، چیکنگ کے دوران 26فوڈ پوائنٹس کو مزید بہتری کے لیے اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے ، معروف ریسٹورنٹس سے برآمد شدہ کثیر المقدار سویٹس، ممنوعہ ایکسپائر اشیاء تلف کی گئیں۔