لیسکو: 46افسروں کی گریڈ 18میں ترقی
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو نے گریڈ 17 کے 46 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی ،ترقی پانے والے تمام افسران اپنی موجودہ سیٹ پر ہی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
بورڈ آف ڈائریکٹر کی منظوری کے بعد لیسکو انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،ترقی پانے والوں میں ایس ڈی او لبرٹی طاہر ستار، ایس ڈی او ائیر پورٹ روڈ حافظ ضرار شامل ہیں۔