امیر الدین میڈیکل کالج، طلبہ کی کونسلنگ کیلئے کمیٹی تشکیل

امیر الدین میڈیکل کالج، طلبہ  کی کونسلنگ کیلئے کمیٹی تشکیل

لاہور(سٹاف رپورٹر)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل نے میڈیکل طلبہ کی ذہنی صحت، کونسلنگ اور انہیں خوشگوار تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لیے پروفیسر ڈاکٹر فائزہ اطہر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔

 جس کے تحت نفسیات کے ماہر معالجین (اسپیشلسٹ ڈاکٹرز اور سائیکالوجسٹس) روزانہ کی بنیاد پر میڈیکل طلبہ کی کونسلنگ اور رہنمائی کریں گے ۔ پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مستقبل کے ڈاکٹروں کو ایک محفوظ اور معاون تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ کسی بھی قسم کے ذہنی دباؤ یا مایوسی کا بروقت سدِباب کر سکیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں