41اضلاع کی سیوریج ڈرینز کی فوری صفائی کی تیاریاں

41اضلاع کی سیوریج ڈرینز کی فوری صفائی کی تیاریاں

ایم ڈیز سے ڈرینز کے موجودہ حالات اور بہتری بارے سفارشات طلب

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پنجاب میں 41 اضلاع کے سیوریج ڈرینز کی فوری صفائی اور محفوظ بنانے کی تیاریاں،تمام اضلاع کے واسا ایم ڈیز سے ڈرینز کی موجودہ حالات اور بہتری بارے تحریری سفارشات طلب کر لی گئیں،وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت واسا اور ہارٹیکلچر اتھارٹی کی کارکردگی بارے اجلاس ہوا، سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل، ڈی جی واسا اور پی ایچ اے حکام نے کارکردگی اور جاری پراجیکٹس بارے بریفنگ دی۔بڑے شہروں میں سیوریج ڈرینز کوکور کرنے اورنہروں کو زہریلے پانی سے محفوظ کرنے بارے اصلاحات کا بھی جائزہ لیا گیا۔پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کو ڈرینز کے گردونواح شجر کاری اور خوبصورتی بارے پلان تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بلال یاسین نے کہا کہ پی ایچ اے صوبہ بھر کے 1700 پارکس کی ورکنگ بارے ڈیش بورڈ تیار کرے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ریئل ٹائم کارکردگی کا جائزہ، سزا و جزا کا میکنزم بنایا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں