منصوبوں کے پی سی ون گورننگ باڈی میں پیش کرنے کیلئے منظور

منصوبوں کے پی سی ون گورننگ باڈی میں پیش کرنے کیلئے منظور

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پھاٹا کا شہری ترقی، سکیموں کی اپ گریڈیشن اور پائیدار مالی ماڈل کی جانب اہم قدم۔ڈی ڈی ڈبلیو پی نے 11 منصوبوں کے پی سی ون گورننگ باڈی میں پیش کرنے کیلئے منظور کرلیے ۔ڈی جی پھاٹا خواجہ محمد سکندر ذیشان کی زیر صدارت ڈی ڈی ڈبلیو پی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پھاٹا کی مختلف ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی سے متعلق ترقیاتی تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سکیموں کی بحالی کے پی سی ون ، تکنیکی اور مالی پہلوؤں پر غور کیا گیا۔ ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان کا کہنا ہے کہ منصوبوں سے ادارے کیلئے مستقل ریونیو اور مالی استحکام کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں