نجی میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے 28فروری تک تاریخ بڑھانے کی تجویز
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پنجاب کے پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں خالی رہ جانے والی ایم بی بی ایس نشستوں پر داخلوں کے معاملے پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں صوبے بھر کے پرنسپلز کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔
شرکا کے باہمی مشورے سے تجویز دی گئی کہ پنجاب کے نجی میڈیکل کالجز میں داخلے مکمل کرنے کی تاریخ 28 فروری تک بڑھا دی جائے ۔ تاہم یہ فیصلہ صوبائی داخلہ کمیٹی کی منظوری سے مشروط ہوگا۔