سپیشل انیشی ایٹو پروگرام :ابتک 1282 کامیاب ٹرانسپلانٹس مکمل
لاہور ( بلال چودھری )وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے سپیشل ٹرانسپلانٹ انیشی ایٹو یکم فروری 2025 کو باقاعدہ طور پر لانچ کیا گیا تھا۔
پروگرام کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 1,282 کامیاب ٹرانسپلانٹس مکمل کیے جا چکے ہیں، جس سے سینکڑوں مریضوں کو نئی زندگی ملی ہے ۔ پروگرام کے تحت 673 رینل (گردہ) ٹرانسپلانٹس انجام دیے گئے ، جبکہ 212 لیور ٹرانسپلانٹس بھی کامیابی سے مکمل ہوئے ۔ مزید برآں 16 بون میرو ٹرانسپلانٹس پروگرام کا حصہ رہے۔