سوئی گیس کالاکھوں کاپائپ چوری ، 3ملزم گرفتار

سوئی گیس کالاکھوں کاپائپ  چوری ، 3ملزم گرفتار

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) سوئی ناردرن گیس کمپنی کا مٹیریل چوری ہونا معمول بن گیا،کنٹریکٹرز کے نام پر جاری ہونے والا مٹیریل سائٹ سے چوری ہونے کا انکشاف ،ستوکتلہ کے علاقہ سے بھاری مقدار میں چوری ہونے والا پائپ پکڑا گیا۔

،3 ملزمان لاکھوں روپے مالیت کاچوری شدہ پائپ لائن لے کر جاتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ،سوئی ناردرن لاہور ویسٹ ریجن کے افسران نے خفیہ اطلاع پر پولیس کے ہمراہ کارروائی کی ،3 ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا پائپ مزدا پر لے کر جارہے تھے ،سوئی ناردرن ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کرا دیا،سوئی ناردرن لاہور ریجن ویسٹ نے 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں