گورنر کی وکلا کے اعزاز میں افطاری
لاہور ( سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے وکلا برادری کے اعزاز میں افطاری ڈنر کا اہتمام کیا۔
گورنر ہاؤس وکلا سے بھر گیا۔سابق چیئرمین سینٹ نیئر بخاری بھی گورنر پنجاب کے ہمراہ تھے ۔ وکلا نے گورنر کو اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کیا اور سلفیاں بنوائیں۔گورنر نے اس موقع پر کہا کہ وہ ایک ورکر جیالے ہیں اور عوام میں رہنا پسند کرتے ہیں ۔ وہ رمضان المبارک کی نیکیاں اور برکات سمیٹنے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں۔ افطاریوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔