جمعیت کے وفد کی ایف جے ایم یو کے وی سی سے خودکشی کرنیوالی طالبہ بارے تبادلہ خیال

جمعیت کے وفد کی ایف جے  ایم یو کے وی سی سے خودکشی  کرنیوالی طالبہ بارے تبادلہ خیال

لاہور(خبر نگار)ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور عبداللہ بن عباس نے وفد کے ہمراہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر خالد مسعود گوندل سے ملاقات کی ،حالیہ پیش آنے والے حادثہ کے متعلق ورثا اور طلبہ کمیونٹی کے خدشات سے انتظامیہ کو آگاہ کیا۔

 یونیورسٹی انتظامیہ نے انٹرنل کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی اور تمام سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے ۔اس موقع پر اسلامی جمعیت طلبہ نے مطالبات رکھے جن کو فوری طور پر منظور کیا گیا

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں