سکول ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتیوں کے آرڈرز جاری کرنیکاحکم
ایس ٹی آئیز کو آج سے ہائرنگ آرڈر ملیں گے ،کنٹریکٹ31 مئی تک جاری رہے گا
لاہور(خبر نگار)پنجاب میں سکول ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتیوں کے آرڈرز اجراکیلئے کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔ منتخب ایس ٹی آئیز امیدواروں کو آج منگل سے ہائرنگ آرڈرز ملیں گے ۔ایس ٹی آئیز انٹرن شپ پروگرام کے تحت کنٹریکٹ31مئی 2026تک جاری رہے گا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اضلاع کو میرٹ پر بھرتی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے ۔ مانیٹرنگ ونگ کو ضرورت کیمطابق ایس ٹی آئیز بھرتی مکمل کرنیکی ہدایت کی ہے ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو فوری جوائننگ اور آرڈرز جاری کرنیکی تاکید کر دی ہے ۔ایس ٹی آئیز بھرتیوں کا ڈیٹا ضلع اور سکول سطح پر مرتب کرنیکی ہدایت کردی ہے ۔