بغیر ٹکٹ مسافروں پر قابو نہ پایا جاسکا،متعدد ٹرینیں خسارے کا شکار

 بغیر ٹکٹ مسافروں پر قابو نہ پایا  جاسکا،متعدد ٹرینیں خسارے کا شکار

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ریلوے لاہور ڈویژن کی کارروائیوں کے باوجود بغیر ٹکٹ مسافروں پر قابو نہ پایا جاسکا ۔۔

،متعدد ٹرینیں بغیر ٹکٹ مسافروں کے باعث خسارے کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور سے نارووال، سیا لکوٹ ،فیصل آباد اور دیگر قریبی شہروں میں چلنے والی ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ مسافروں کی بھرمار ہے ،نارووال پسنجر اور فیض احمد فیض پسنجر ٹرینیں مسافروں سے بھری ہونے باوجود آمدن کا ٹارگٹ پورا نہیں کرتیں۔ ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ بغیر ٹکٹ مسافروں کیخلاف کاروائیاں کی جارہی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں