مقررہ نرخوں پر عمل نہ ہوسکا،اشیائے ضروریہ مہنگی فروخت

مقررہ نرخوں پر عمل نہ ہوسکا،اشیائے ضروریہ مہنگی فروخت

برائلرگوشت ،پھلوں کے نرخوں میں تیزی،شہری خریداری کیلئے پریشان

لاہور(کامرس رپورٹرسے ،اپنے سٹی رپورٹر سے) ماہ رمضان میں مقررہ نرخوں پر عمل نہ ہوسکا،اشیائے ضروریہ مہنگی فروخت، سب سے زیادہ بکنے والا مرغی کا گوشت ہی عدم استحکام کا شکار، ریٹ لسٹوں پر عمل نہیں ہورہا ، 15 روپے بڑھاکر نرخ ناموں میں دام 461 روپے کلو مقرر ، بازاروں میں صافی گوشت 530 روپے کلو تک بیچا جارہا جبکہ پھلوں کے دام سرکاری ریٹ لسٹ میں مسلسل وہی درج کئے جارہے ہیں لیکن مارکیٹ میں امرود،کیلا اور سیب کے نرخوں میں تیزی جاری ہے ،شہری خریداری کیلئے پریشان ہیں ۔ مٹن ڈی سی ریٹ لسٹ میں1600 مگر 2800 روپے کلو تک مل رہا ہے ،بیف کی قیمت 800 مقرر ،1500 روپے کلو تک بیچا جارہا ،سیب کالا کولو پہاڑی سرکاری قیمت 420 ،فروخت 560 سے 580،کیلا درجہ اول کانرخ 230 مگر260 روپے درجن،امرود کانرخ 145 ، فروخت 270 ،کینو کانرخ 220 ، فروخت 450 روپے درجن تک ہورہاہے جبکہ تمام سبزیاں بھی سرکاری نرخ ناموں کے برعکس مہنگی فروخت کی جارہی ہیں ۔ادھر پنجاب حکومت نے چکن کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کومبالغہ آرائی قرار دے دیا۔ ترجمان فوڈ سیفٹی کے مطابق ان رپورٹس میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ۔ یکم فروری کو چکن کی قیمت 519 روپے تھی جو آج کم ہو کر 461 روپے کلو ہو گئی ہے ۔ لاہور میں چکن 446 ، کراچی میں 574 اور کوئٹہ میں 563روپے کلو فروخت ہو رہا ہے ۔سیکرٹری فوڈ اینڈ صارف تحفظ ڈاکٹر کرن خورشید نے کاہنہ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں