منہاج ویلفیئر فائونڈیشن:1200 خاندانوں کو رمضان پیکیج تقسیم
لاہور(سیاسی نمائندہ)منہاج ویلفیئر فائونڈیشن نے 1200 سے زائد مستحق خاندانوں کو رمضان فوڈ پیکیج تقسیم کئے۔۔۔
جن میں مہینے بھر کا راشن شامل ہے ۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور،وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاداور ڈائریکٹر پراجیکٹس اینڈ انسٹیٹیوشنز منہاج ویلفیئر فائونڈیشن امجد شاہ موجود تھے ۔امجد شاہ نے کہا ہماری کوشش ہے ہم ہر روز 12ہزار مستحق خاندانوں تک رمضان پیکیج پہنچائیں۔بہت سارے سفید پوش ایسے ہیں جنکی خاموشی سے مدد کرنی چاہئے۔