پنجاب پولیس انٹرن شپ کے 13ویں بیچ کی افتتاحی تقریب
تعلیم و تحقیق کے میدان میں طلبہ سے براہ راست رابطے کو فروغ دیاجارہا،ڈی آئی جی
لاہور (کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے یوتھ انگیجمنٹ پروگرام کے تسلسل میں انٹرن شپ کے 13 ویں بیچ کا آغاز کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں ہوئی۔ انٹرن شپ کے 13 ویں بیج میں لاہور گیریژن یونیورسٹی کے مختلف ڈگری پروگرامز سے تعلق رکھنے والے 35 طلبہ کوڈی آئی جی ٹریننگ منیر ضیا راؤ نے انٹرن شپ پروگرام کے فیچرز اور مقاصد سے آگاہ کیا اورکہا انٹرن شپ میں شامل طلبہ کو 5 گروپس میں تقسیم کر کے 6 ہفتے کے دورانئے کیلئے مختلف فیلڈ فارمیشنز کیساتھ اٹیچ کیا گیا ۔ طلبہ کو فیلڈ پولیسنگ، انسداد جرائم اور پبلک سروس ڈلیوری سے متعلق پراجیکٹس بارے عملی آگاہی سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی، سی ٹی ڈی، سیف سٹی اتھارٹی اور انویسٹی گیشن کے شعبہ جات میں پولیسنگ امور بارے بھی مکمل آگاہی دی جائیگی۔ پنجاب پولیس تعلیم و تحقیق کے میدان میں طلبہ کیساتھ براہ راست رابطے کو فروغ دے رہی ہے ۔