باڈی کیمز کے بغیر کارروائیاں ،پیرا فورس کیخلاف شکایات
فورس کیلئے تاحال باڈی کیم نہ خریدے جا سکے ، انکوائریاں جاری:ڈی سی
لاہور (عمران اکبر)پیرا فورس کی باڈی کیمز کے بغیر کارروائیوں کا معاملہ ،سینکڑوں شہریوں کی پیرا فورس کیخلاف شکایات ، پیرا فورس اپنے ہی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے لگی۔لازم قرار دیئے جانے کے باوجود پیرا فورس کیلئے تاحال باڈی کیم نہ خریدے جا سکے ۔باڈی کیمز کے استعمال نہ ہونے پر کارروائیوں کے دوران عوامی شکایات بڑھنے لگیں۔پیرافورس میں اختیارات کاناجائزاستعمال روکنے اور شفافیت یقینی بنانے کے لیے باڈی کیمز کو لازم قرار دیا گیا تاہم پیرا فورس تاحال کارروائیوں میں باڈی کیمز کا استعمال نہیں کر رہی، کیمرہ کی لائیو فیڈ کو پیرا ہیڈکوارٹرز میں مانیٹر کیا جانا تھا تاکہ کرپشن کی شکایات جنم نہ لیں،کیمروں کی مدد سے بنائی گئی فوٹیج مقدمہ اندراج کے وقت بطور ریکارڈ فراہم کی جانی تھی۔ترجمان پیرا فورس کے مطابق کیمروں کی خریداری ٹینڈرنگ پراسیس میں ہے ،باڈی کیمزکے استعمال پر جلد عملدرآمد شروع کرایا جائیگا جبکہ ڈی سی لاہور کیپٹن (ر)علی اعجاز کا کہنا ہے کہشہریوں کی پیرا فورس کیخلاف شکایات کا ازالہ فوری کیا جاتا ہے ،عملے کیخلاف ایکشن لینے کیلئے انکوائریاں کی جا رہی ہیں ۔