ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا ،مسافرکم ،دوٹرینیں منسوخ
کراچی ، کوئٹہ ودیگرشہروں سے آنیوالی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ،مسافرپریشان
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ریلوے انتظامیہ کے دعوئوں کے باوجود ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ،ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کی تعداد کم ہونے پر دو ٹرینوں کو منسوخ کردیا۔ کراچی سے آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس 3 گھنٹے 35 منٹ اور پاک بزنس ایکسپریس 3 گھنٹے 5 منٹ لیٹ ہوئی عوام ایکسپریس 2 گھنٹے 25 منٹ خیبر میل ایکسپریس 2 گھنٹے 20 منٹ پاکستان ایکسپریس 1 گھنٹہ 20 منٹ تیز گام ایکسپریس 1 گھنٹہ 10 منٹ ملت اور ایکسپریس 1 گھنٹہ لیٹ ہوئی ریلوے نے ۔مسافروں کی تعداد کم ہونے پر دو ٹرینیں قراقرم اور کراچی ایکسپریس کو منسوخ کردیا گیا ،قراقرم اور کراچی ایکسپریس کے مسافروں کو پاک بزنس ایکسپریس میں اکاموڈیٹ کیاگیا پاک بزنس ایکسپریس کراچی کیلئے سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ کی بجائے 1 گھنٹہ 30 منٹ تاخیر سے شام 6 بجے لاہور سے روانہ ہوئی فیصل آباد سے قراقرم کے مسافروں کو ملت ایکسپریس میں اکاموڈیٹ کیا گیا ملت ایکسپریس فیصل آباد سے کراچی کیلئے اپنے مقررہ وقت شام 5 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوئی ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔