چوری مقدمہ اخراج درخواست ، پولیس کو کارروائی کا حکم

چوری مقدمہ اخراج درخواست ، پولیس کو کارروائی کا حکم

قانونی مشاورت کر کے فیصلہ کریں، ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے گاڈر،پمپ اور سیمنٹ چوری مقدمہ کے اخراج کی درخواست پر پولیس کو قانونی مشاورت کے کارروائی کا حکم دے دیا۔جسٹس اسجد جاوید گھرال نے اکرم اور عاصم کی مقدمہ اخراج کی درخواست پر سماعت کی،عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزاروں کیخلاف 25 اگست 2025 کو تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ میں درج کیا گیا، 4 گاڈر،30 ٹی آرز،لال پمپ اور 50 چوری سیمنٹ چوری کا الزام ہے ،پولیس تحقیقات میں کوئی چوری ثابت نہیں ہو سکی،عدالت درخواست گزاروں کیخلاف جھوٹا مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے ،عدالت نے اے ایس آئی ریاض سے استفسار کیا کہ تحقیقات میں کیا ثابت ہوا،اے ایس آئی نے بتایا کہ تحقیقات میں کوئی چوری ثابت نہیں ہوئی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے مقدمہ کا چالان کیسے بنا کر بھجوا دیا،آپ کو مقدمہ اخراج کی رپورٹ متعلقہ عدالت کو دینا چاہیے تھی،کوئی شخص بے گناہ ہو جائے اور اسے آپ کہیں گھر نہ جاؤ،جیل میں رہو،آپ کو قانونی طریقہ کار کا علم ہے یا نہیں،آپ کو حوالدار بنانے کا حکم لکھ دوں،جائیں قانونی مشاورت کر کے اس کا فیصلہ کریں،عدالت نے دائر درخواست نمٹا دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں