وضاحتی نوعیت کی ترمیم کا مقصد شہر کی سطح پر متحد نمائندگی یقینی بنانا :لاہور چیمبر آف کامرس

 وضاحتی نوعیت کی ترمیم کا مقصد  شہر کی سطح پر متحد نمائندگی یقینی  بنانا :لاہور چیمبر آف کامرس

لاہور( کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمٰن سہگل نے مجوزہ ٹریڈ آرگنائزیشن رولز 2013 ترمیمی بل کے حوالے سے لاہور چیمبر کا ۔۔

مؤقف واضح کرتے کہا ہے کہ یہ ترمیم صرف وضاحتی نوعیت کی ہے اور اس کا مقصد صرف شہر کی سطح پر متحد نمائندگی کو یقینی بنانا ہے ۔ملک بھر کے تمام چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو بھیجے گئے مراسلے میں صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ مجوزہ ترمیم کے بارے میں پائی جانے والی بعض غلط فہمیوں اور غلط تشریحات کو ادارہ جاتی وضاحت اور قومی کاروباری یکجہتی کے مفاد میں دور کرنا ضروری تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں