سکیورٹی خدشات :سکولز میں کیمرے فعال کرنیکاحکم، اسمبلی معطل

سکیورٹی خدشات :سکولز میں کیمرے فعال کرنیکاحکم، اسمبلی معطل

سکیورٹی میں غفلت ناقابل برداشت،روزانہ رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت

لاہور(خبر نگار)محکمہ تعلیم کے سکیورٹی خدشات پر اہم فیصلے ،صوبے بھر کے سکولوں میں صبح کی اسمبلی تاحکمِ ثانی معطل کر دی گئی، اساتذہ کو سیف سٹی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے سمیت تمام سرکاری و نجی سکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے فعال کرنیکا حکم جبکہ ایجوکیشن اتھارٹیز کو سکیورٹی انتظامات کیلئے سکولوں کوفوری فنڈز منتقل کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔سکولوں میں گارڈز کی فوری تعیناتی اور انکی ڈیوٹی مرکزی دروازوں پر لگانے کا بھی حکم دیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ سکولوں میں ایمرجنسی ڈرلز کرانے اور طلبہ کو حفاظتی مشقوں بارے آگاہی دینے سمیت سکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طلبہ کو کسی بھی احتجاج یا غیر متعلقہ سرگرمی میں شریک نہ ہونے دیں۔ ڈی پی آئی سیکنڈری ایجوکیشن سکولز پنجاب قیصر رشید نے تمام سی ای اوز اور ڈی ای اوز کو روزانہ کی بنیاد پر سکولوں کے دورے کر کے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے ۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ طلبہ اور اساتذہ کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور سکیورٹی انتظامات میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں