پاکستان نے ہمیشہ افغانستان ایران کا ساتھ مسلمان ہونے کے ناطے دیا:حکیم ابرار کمبوہ

پاکستان نے ہمیشہ افغانستان  ایران کا ساتھ مسلمان ہونے کے  ناطے دیا:حکیم ابرار کمبوہ

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پاکستان نے ہمیشہ افغانستان اور ایران کا ساتھ مسلمان ہونے کے ناطے دیا، آج اگر پاکستان نے افغانستان پر حملہ کیا ہے۔۔

 تو مجبوراََ جن کو ہم نے چالیس سال تک اپنا مہمان رکھا انہیں لوگوں نے مہمان نوازی کی قدر کرنے کی بجائے ہمارے دشمن ہندوستان کے ساتھ مل کر ہم پر ہی طریقہ کار سے حملے شروع کر دئیے ، ان خیالات کا اظہار حکیم حافظ ابرار احمد کمبوہ چیئرمین امن کمیٹی بین المذاہب ہم آہنگی ضلع قصور ، چیئرمین حکماونگ نے جاوید عبدالرشید ، غلام مصطفی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں