فیکٹری پر چھاپہ، 1500لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس پکڑ کر تلف
ننکانہ صاحب (خبر نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے معروف برانڈز کے نام پر جعلی مشروبات تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 1500 لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس پکڑ کر تلف کر دیں اور مقدمہ درج کر لیا۔۔۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے تھانہ صدر ننکانہ صاحب کے علاقہ مانانوالہ روڈپردھوپ سڑی گاؤں کے قریب کارروائی کرتے ہوئے جعلی یونٹ بے نقاب کیا۔ کارروائی کے دوران یونٹ سے پلاسٹک ٹینک، پمپ، فلر، سلنڈر، برنر، جعلی لیبل اور دیگر سامان برآمد کر کے ضبط کر لیا گیا ۔دو ملزموں محمد طفیل سکنہ مکہ ٹاؤن ننکانہ صاحب اور محمد سعید سکنہ واربرٹن روڈ ننکانہ صاحب کو گرفتار کرلیا۔ کے پولیس تھانہ صدر ننکانہ صاحب کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ دو ملزم فیاض سکنہ فیروز وٹواں اوروقاص سکنہ گول چکر ننکانہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔