متعدد وارداتیں،شہری لاکھوں روپے ، طلائی زیورات سے محروم

متعدد وارداتیں،شہری لاکھوں روپے ، طلائی زیورات سے محروم

الخیر سٹی میں اہلخانہ کو یرغمال بناکر ڈاکوئوں نے 10تولے سونا،ساڑھے 6لاکھ لوٹے

قصور،پتوکی(نمائندہ دنیا،تحصیل رپورٹر) ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوئوں نے لاکھوں روپے نقدی،موبائل فون، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلیں چھین لیں۔تھانہ کوٹ رادھاکشن کے علاقہ بھمبہ کلاں سے ڈاکوؤں نے فاروق اعظم ولد نذیر احمد سے گن پوائنٹ پر 11ہزار روپے نقدی چھین لی۔ پولیس تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ الخیرسٹی پتوکی میں 2نامعلوم مرد اور ایک خاتون نے بھیک مانگنے کے بہانے نزد بابا عباس علی دربار پتوکی کے رہائشی سدت باقر حسن کے گھر میں داخل ہوئے اور خواتین خانہ کو باندھ کر 10تولے طلائی زیورات اور 6لاکھ 55 ہزار روپے نقدی لوٹ کر لے گئے ۔ تھانہ اے ڈویژن قصور کے علاقہ ذکی اڈاسے نامعلوم چور محمد رمضان ولدبشیر احمد کی موٹرسائیکل جبکہ تھانہ صدر قصور کے علاقہ گلبرگ کالونی سے محمد جنید ولد لال دین کی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں