فروری:ننکانہ میں 4ڈکیت گینگز کے 12 خطرناک ملزم گرفتار
شہریوں کی جان، مال اور عزت کا تحفظ اولین ترجیح ہے :ڈی پی او ارسلان زاہد
ننکانہ صاحب (خبر نگار) ڈی پی او ننکانہ ارسلان زاہد کی ہدایت پر ضلعی پولیس کی ماہ فروری کی کارکردگی رپورٹ جاری۔ گزشتہ ماہ میں ضلعی پولیس نے 4 ڈکیت گینگز کے 12 خطرناک ملزم گرفتار کیے اور ان سے 1 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے ، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر ملزموں کے خلاف 31 مقدمات درج کیے ۔ڈی پی او ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان، مال اور عزت کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں دن رات جاری ہیں۔