خامنہ ای امہ کی خود مختاری کے داعی تھے :منیر واہگہ، خالق عزیز

خامنہ ای امہ کی خود مختاری کے داعی تھے :منیر واہگہ، خالق عزیز

اسلام دشمن قوتیں اسلامی روایات و اقدار کے خاتمہ کیلئے سرگرم عمل ہیں :بیان

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری چودھری منیر قمر واہگہ اور ضلعی سینئر نائب صدر چودھری خالق عزیز مت ورک نے امریکہ و اسرائیل کے بزدلانہ حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اﷲ خامنائی رحمتہ اﷲ علیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ بیان کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں اسلامی روایات و اقدار کے خاتمہ کیلئے سرگرم عمل ہیں ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔ آیت اﷲ خامنہ ای دنیا میں اسلامی تعلیمات کے فروغ کی ضامن اور مسلم امہ کی خود مختاری کے داعی تھے جنہوں نے تمام عمر اسلام کی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کیا۔، آیت اﷲخامنہ ای کی شہادت سے عالم اسلام قد آور مذہبی شخصیت سے محروم ہوگیا۔ جنہوں نے ہمیشہ عالم کفر کو للکارا اور فلسطین سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی آواز اٹھائی امریکہ و اسرائیل کے حامی ممالک اس جارحیت کا خمیازہ ضرور بھگتیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں