لیسکو کا زیر التوا کیسز پر بائی ڈائریکشنل سمارٹ میٹرز کا اجرا

لیسکو کا زیر التوا کیسز پر بائی ڈائریکشنل سمارٹ میٹرز کا اجرا

نومبر ، دسمبر میں نیٹ میٹرنگ کنکشن کیلئے ڈیمانڈ نوٹسز جمع ہوئے

لاہور (این این آئی)نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت زیر التوا کیسز پر پیشرفت ، لیسکو نے تین ماہ سے زیرالتواکیسز پر بائی ڈائریکشنل سمارٹ میٹرز کا اجرا کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق لیسکو نے بائی ڈائریکشنل تھری فیز سمارٹ میٹرز کی بنیاد پر میٹریل جاری کیا ہے ۔ واضح رہے کہ صارفین نے نومبر اور دسمبر میں نیٹ میٹرنگ کنکشن کے لیے ڈیمانڈ نوٹسز جمع کرائے تھے ،تاہم وزارت پاور ڈویژن کی ہدایات کی روشنی میں تمام میٹریل ریلیز ڈویژن اور سرکلز میں روک لیے گئے تھے ۔وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری کی ہدایات پر کنکشن لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہو ئے لیسکو نے ابتدائی طور پر تھری فیز بائی ڈائریکشنل میٹرز کا اجرا کر دیا، تاہم ایچ ٹی اور ایل ٹی میٹرز کی قلت کی وجہ سے بڑے کنکشنز کا میٹریل ابھی جاری نہیں کیا جا سکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں