کوٹ رنجیت :مسافر ویگن اور مزدا میں تصادم،5افرادزخمی
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)موٹروے انٹر چینج کوٹ رنجیت کے قریب مسافر ویگن اور مزدا میں تصادم میں5 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ٹیموں نے دوافرادکو موقع پر فرسٹ ایڈ کے بعد روانہ کردیا 3 افراد کو ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا ۔ زخمیوں میں روبینہ، حرمت، 4 سالہ ایمان فاطمہ، صغریٰ بی بی اور شہزاد شامل ہیں۔