کیمیکل ڈور سپلائی کرتے 2ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

کیمیکل ڈور سپلائی کرتے  2ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس سی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ ملزمان کو کیمیکل ڈور سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔۔۔

 گرفتار ملزمان میں افضل اور اویس کوگرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 25 چرخیاں قاتل کیمیکل ڈور برآمد کر لی گئیں۔ایس پی کینٹ اختر نواز کا کہنا ہے کہ ملزمان پشاور سے آن لائن کیمیکل ڈور منگوا کر لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے ۔ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں