بیدیاں روڈ پر متعدد دکانداروں کو گراں فروشی پر جرمانے

بیدیاں روڈ پر متعدد دکانداروں  کو گراں فروشی پر جرمانے

لاہور(خبر نگار)اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر عابد ممتاز خان سیال نے بیدیاں روڈ پر گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ۔۔۔

متعدد دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کر دیے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے ڈمی پرچیزنگ کے ذریعے زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کو پچاس ہزار روپے جرمانہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر علی اعجاز نے گراں فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شہری شکایات ضلعی ہیلپ لائن پر درج کرائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں