ایل ڈی اے میں چار روزہ ’’ورک ویک‘‘ نافذ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) ایل ڈی اے میں چار روزہ \"ورک ویک\" نافذ کر دیا گیا،ایل ڈی اے میں پیر سے جمعرات تک دفاتر کھلیں گے ۔۔۔
، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہوگی،حکومت پنجاب کی ہدایات پر ایل ڈی اے نے نیا ورک شیڈول نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ایل ڈی اے میں پچاس فیصد ملازمین کے لیے ورک فرام ہوم پالیسی نافذ،ملازمین کو متبادل دنوں کی بنیاد پر گھر سے کام کرنے کی اجازت دی جائے گی، اہم اور ہنگامی نوعیت کی سروسز نئے شیڈول سے مستثنیٰ ہوں گی، ہر ڈائریکٹر اپنے شعبے میں ورک فرام ہوم کے لیے اہل ملازمین کا تعین کرے گا۔