ایکسائز کی وینٹی نمبر پلیٹس سکیم سے ریونیو میں اضافہ

ایکسائز کی وینٹی نمبر پلیٹس سکیم سے ریونیو میں اضافہ

سکیم کے ذریعے اب تک 21کروڑ 66 لاکھ سے زائد ریونیو حاصل

لاہور(خبر نگار)محکمہ ایکسائز کی وینٹی نمبر پلیٹس سکیم سے ریونیو میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔  شہریوں میں منفرد نمبر پلیٹس حاصل کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے جس سے سرکاری خزانے کو بھی فائدہ پہنچ رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کی وینٹی نمبر پلیٹس سکیم کے تحت اب تک مجموعی طور پر 287 نمبر پلیٹس رجسٹرڈ کی جا چکی ہیں۔ان میں سے 169 وینٹی نمبر پلیٹس کی ادائیگی مکمل ہو چکی ہے جبکہ دیگر کی ادائیگی کا عمل جاری ہے ۔سکیم کے ذریعے اب تک 21 کروڑ 66 لاکھ 1 ہزار روپے سے زائد ریونیو حاصل کیا جا چکا ہے جو سرکاری خزانے میں جمع کرایا جا رہا ہے ۔حکام کے مطابق شہریوں میں منفرد اور پسندیدہ نمبر پلیٹس حاصل کرنے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے جس سے سکیم کو مزید پذیرائی مل رہی ہے ۔ڈائریکٹر ریجن سی شاہد گیلانی کا کہنا ہے کہ وینٹی نمبر پلیٹس سکیم کا مقصد ریونیو میں اضافہ اور شہریوں کو اپنی پسند کے منفرد نمبر حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں