تفتیشی نظام کی بہتری کیلئے پولیس نے 20ارب مانگ لیے
تفتیش کے امور نمٹنانے کیلئے فراہم کردہ رقم اور اصل لاگت میں بہت فرق
لاہور (کرائم رپورٹر )تفتیش کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے پنجاب پولیس نے 20ارب سے زائد کے فنڈز مانگ لئے ہیں۔گزشتہ سال کیسز میں طے کردہ کاسٹ آف انویسٹی گیشن کا صرف 2فیصد مل سکا تھا۔تفتیش کے دوران افسران کوجائے وقوعہ کا دورہ، شواہد اکٹھے کرنا،نمونے لیب جمع کرانا شامل ہے ۔دیگر اضلاع میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے فنڈز درکار ہوتے ہیں۔تفتیش کے امور نمٹنانے کے لئے فراہم کردہ رقم اور اصل لاگت میں بہت فرق ہے ۔تفتیشی افسر کو کیس کی کاسٹ آف انویسٹی گیشن بھی فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے تاخیر سے فراہم کئے جاتے ہیں جس سے کرپشن کی شکایات سامنے آتی ہیں۔پولیس کو گزشتہ سال 11لاکھ مقدمات کی تفتیش کیلئے 20ارب کی کاسٹ درکار تھی ،صرف 41کروڑ فراہم کئے گئے ۔