یونین پر پابندی کے باعث طلبہ بنیادی حق سے محروم :جمعیت

یونین پر پابندی کے باعث طلبہ بنیادی حق سے محروم :جمعیت

تشد د نہ رکاتوتحریک چلائینگے :ناظم اعلیٰ کا پنجاب یونیورسٹی میں افطاری سے خطاب

لاہور(خبر نگار)ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان کے تعلیمی ادارے مقتل گاہوں اور تشدد خانوں میں تبدیل ہوتے جا رہے ہیں،یونین پر پابندی کے باعث طلبہ کا بنیادی حق بھی سلب کر لیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ پنجاب میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیرِ اہتمام منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر تعلیمی اداروں کو مقتل گاہوں اور تشدد خانوں میں تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو ملک بھر کی طلبہ کمیونٹی کو متحد کرکے اس کے خلاف بھرپور تحریک چلائی جائے گی۔ طلبہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے ۔جمعیت ہمیشہ طلبہ کے حقوق کے لیے کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی طلبہ کے جائز حقوق کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔اس موقع پر ناظم جنوبی پنجاب حذیفہ عثمان، ناظم لاہور عبداللہ بن عباس اور ناظم پنجاب احسن فرید بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں