یومِ شہادت حضرت علی ؓ پر مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن
لاہور(کرائم رپورٹر)یومِ شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر سرچ آپریشن اکبری گیٹ، موچی گیٹ، رنگ محل، نیو انارکلی، شفیق آباد اور داتا دربار کے مرکزی جلوس کے روٹ کے گرد و نواح میں کیا گیا۔
آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ دیگر سکیورٹی فورسز نے بھی حصہ لیا۔ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم افراد، گھروں، کرایہ داروں، ہوٹلوں، سراؤں اور دکانوں کی چیکنگ کی گئی جبکہ سپروائزری افسران اور متعلقہ ایس ایچ اوز نے سرچ آپریشن کی کڑی نگرانی کی۔