مسلم لیگ ہاؤس میں فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی

مسلم لیگ ہاؤس میں فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی

شجاعت حسین اور ان کے خاندان نے ہمیشہ مسلح افواج کا ساتھ دیا:مقررین

لاہور(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ لاہور کے زیرِ اہتمام مسلم لیگ ہاؤس میں افواج پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور وطن عزیز کے دفاع اور قومی سلامتی کے لیے پاک مسلح افواج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شجاعت حسین اور ان کے خاندان نے ہمیشہ  مسلح افواج کا ساتھ دیا ہے ،ریلی سیدوجیہ الحسن شاہ بخاری، افتخار علی اعوان، ندیم ارشد، رانا مقصود، طارق مٹھو، ڈاکٹر ذاہد قریشی، سید زین العابدین، محمد وقاص، خالد جنجوعہ، شفیق بٹ، وحید بٹ، نوید پہلوان، سلمان قریشی، عرفان بٹ، عبدالجبار احمد شیخ وقار وکی صفدر اعوان، زاہدہ شفیق اور دیگر کارکنان نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں