لیبر کالونیوں کیلئے محکمہ ہاؤسنگ کو فنڈز منتقل :وزیر محنت

 لیبر کالونیوں کیلئے محکمہ ہاؤسنگ کو فنڈز منتقل :وزیر محنت

اپریل تک کالونیاں مکمل کر کے محنت کشوں کے حوالے کرینگے :خطاب

لاہور (سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت محمد منشا اللہ بٹ سے سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ڈاکٹر مجتبیٰ بھروانہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ نے صوبائی وزیر کو محکمانہ کارکردگی اور جاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ کمالیہ اور جھنگ میں پنجاب کے محنت کشوں کے لیے جدید لیبر کالونیاں تعمیر کی جا رہی ہیں جبکہ ان منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے محکمہ ہاؤسنگ کو فنڈز بھی منتقل کر دیے گئے ہیں۔

بریفنگ کے مطابق اپریل تک کمالیہ اور جھنگ کی لیبر کالونیاں مکمل کر کے محنت کشوں کے حوالے کر دی جائیں گی۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ورکرز ویلفیئر کے تحت میرج، ڈیتھ اور تعلیمی گرانٹس کے اجرا کے لیے جدید سسٹم متعارف کروا دیا گیا ہے جس کے تحت جو ورکر سب سے پہلے اپنا کیس جمع کرائے گا۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ تمام گرانٹس محنت کشوں کے اکاؤنٹس میں براہ راست منتقل کی جا رہی ہیں۔ بریفنگ کے مطابق ورکرز ویلفیئر کے تحت محنت کشوں کے بچوں کے لیے ٹرانسپورٹ کی مد میں 5 ہزار روپے جبکہ ہاسٹل کے لیے 10 ہزار روپے مقرر کر دیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں