پاکستان کیلئے ازبکستان وسطی ایشیا کا دروازہ :سفیر ازبکستان

پاکستان کیلئے ازبکستان وسطی ایشیا کا دروازہ :سفیر ازبکستان

پاکستان،ازبکستان تعاون علاقائی معاشی ترقی کو فروغ دے سکتا :صدر لاہور چیمبر

لاہور( کامرس رپورٹر)تاشقند ریجن کے گورنر زویر توئیرووچ مرزایوف نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان معاشی تعاون کو نمایاں طور پر بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجو دہ 445.8 ملین ڈالر کی تجارت ان کی حقیقی صلاحیت کی عکاسی نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے ازبکستان وسطی ایشیا کا دروازہ ہے۔ صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس دورے کو پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ادارہ جاتی اور کاروباری روابط مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان،ازبکستان تعاون علاقائی معاشی ترقی کو فروغ دے سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں