لیسکو کا حکومتی کفایت شعاری مہم پر بھر پور عملدرآمد کا فیصلہ
لاہور(اے پی پی)چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی زیر صدارت لیسکو ہیڈکوارٹر زمیں فنکشنل ہیڈز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔
اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال پر حکومت کی جانب سے اعلان کردہ کفایت شعاری مہم پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق ادارے میں اخراجات میں کمی اور وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جائے ۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے ہدایت کی کہ غیر ضروری سرکاری اخراجات سے اجتناب کیا جائے اور دفتری امور میں سادگی کو فروغ دیا جائے۔