آئی جی عبدالکریم کی یوم شہادت علی ؓ پر بہترین انتظامات پر فورس کو شاباش

آئی جی عبدالکریم کی یوم شہادت علی ؓ پر  بہترین انتظامات پر فورس کو شاباش

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے یوم شہادت حضرت علی ؓکے موقع پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر لاہور پولیس سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تمام افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پولیس فورس کو شاباش دی ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ لاہور پولیس سمیت صوبہ بھر میں تعینات افسران و اہلکاروں نے بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کو مؤثر انداز میں یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو و ٹریفک پولیس، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی سمیت تمام یونٹس باہمی مؤثر کوآرڈینیشن پر ستائش کے مستحق ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں