5ٹن ناقص بدبودار، فروزن چکن برآمد کر کے تلف
لاہور (خبرنگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کوٹلی پیر عبدالرحمان کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 5ٹن ناقص اور بدبودار فروزن چکن برآمد کر لیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملزمان آئسکریم اور قلفہ سٹوریج یونٹ کی آڑ میں مضر صحت گوشت ذخیرہ کر کے فروخت کرنے کا مکروہ دھندہ کر رہے تھے ۔، کارروائی کے دوران سٹور کئے گئے گوشت کی رنگت نیلی اور کالی پائی گئی جو کہ بیمار مرغیوں کا گوشت تھا اور انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر قرار دیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام ناقص گوشت تلف کر دیا جبکہ متعلقہ یونٹ کو سیل کر کے ذمہ دار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔