7 لاکھ کے ٹکا ٹک توے چوری کرنے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار

7 لاکھ کے ٹکا ٹک توے چوری کرنے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹبی سٹی پولیس نے کارروائی کے دوران مشہور نجی ہوٹل سے ٹکا ٹک کے توے چوری کرنے والا شاطر ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شاطر ملزم دن کے اجالے میں رکشے کا استعمال کرتے تولے لیکر فرار ہو گیا، اس نے رکشہ ڈرائیور سے اپنی ملکیت بتا کر توے لوڈ کرائے ، بعد ازاں ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے راستے اور سواری بدلتا ہوا شیخوپورہ پہنچ گیا،ٹبی سٹی پولیس نے کیمروں کی مدد سے ملزم کو اسکے ساتھیوں سمیت شیخوپورہ سے گرفتار کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں