غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لیے ڈیوٹی روسٹر جاری

غیر قانونی تعمیرات کی روک  تھام کے لیے ڈیوٹی روسٹر جاری

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں کا غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لیے ڈیوٹی روسٹر جاری۔

عیدالفطرکی تعطیلات کے دوران ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رہیں گی۔ایل ڈی اے کی خصوصی ٹیمیں غیرقانونی تعمیرات کی روک تھام کے لیے 19 تا 23 مارچ تک فیلڈ میں رہیں گی۔چیف ٹاؤن پلانرز ایل ڈی اے اور ٹاؤن پلاننگ ونگ کی ٹیمیں ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریازمیں نگرانی کریں گی۔ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا کے تمام زونز میں فوکل پرسن تعینات کر دیئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں